جسم کا فربا ہونا یا موٹا پا ایک ایسی بیماری ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرتا۔ موٹا پا کی بنیادی وجوہات میں خوراک کا عمل دخل سب سے اہم مانا جاتا ہے۔ آج چست و توانا اور دبلا پتلا رہنا ہر ایک کی خواہش ہے اس لیے ایسی خوراک روز کا معمول ہونی چاہیے جو آپ کے معدے میں پہنچ کر موٹا پا تو کم کرتا ہے لیکن یہ جسم کو توانا رکھنے کے لیے زبردست کلوریز بھی فراہم کرتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایسے ہی مزیدار چکن نوڈلز بنانے کا طریقہ بتائیں گے جو نا صرف کھانے میں مزیدار ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو موٹا پا سے بھی بچائیں گے اور جسم کو چست و توانا رکھنے کے لیے کلوریز کی انتہائی متناسب مقدار بھی فراہم کریں گے۔ یہ صحت مند نوڈل سلاد سبزیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ان کا ذائقہ چٹخارے دار ہے جس میں چکنائی کا انتہائی کم استعمال ہوتا ہے۔ یہ دوپہر کے کھانے کے لیے بھی بہترین ہیں۔
ان نوڈلز کی ایک پلیٹ آپ کو 404 کلو کیلوری، 30 گرام پروٹین، 45 گرام کاربوہائیڈریٹس (جس میں 16.5 گرام شکر)، 10 گرام چربی،7 گرام فائبر اور 2 گرام نمک فراہم کرے گی ۔
نوڈلز میں استعمال ہونے والے اجزاء
70 گرام درمیانے انڈے کے نوڈلز
50 گرام سویا بینز یا منجمد مٹر
1 گاجرباریک کٹی ہوئی
½ چھوٹی لال مرچ بیج نکالے گئے ہوں
75 گرام کٹی ہوئی فراش بین کی پھلیاں
125 گرام بغیر ہڈی کے پکی ہوئی مرغی کے سینے کا گوشت
پیازباریک کٹی ہوئی
1 لمبی لال مرچ، باریک کٹی ہوئی (اگر پسند ہو تو)
15گرام تازہ ہرے دھنیا کے پتے
10 گرام تازہ پودینے کے پتے
15 گرام بھنے ہوئے کاجو، کٹے ہوئے۔
نوڈلز کی تیاری کے لیے
3 چمچ پانی
3 چمچ کاسٹر شوگر
1 چائے کا چمچ خشک مرچ پاوڈر حسب ذائقہ
4 چمچ سویا ساس
1 چمچ تل کا تیل
چکن نوڈلز بنانے کا طریقہ
نوڈلز بنانے کے لیے، پانی، چینی اور مرچ کے ٹکڑوں کو ایک چھوٹے ساس پین میں ہلکی آنچ پر رکھیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک چینی تحلیل نہ ہو جائے۔ ابالتے وقت ہلاتے ہوئے 30 سیکنڈ تک پکائیں۔ ہلکی آنچ سے اتار کر سویا ساس اور تل کے گرم تیل میں ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
ایک سوس پین کو پانی سے آدھا بھریں اور اسے ابال لیں پھر اس میں نوڈلز شامل کریں اور 3 سے 4 منٹ تک یا پیکٹ کی ہدایات کے مطابق نرم ہونے تک پکائیں۔ سوس پین کے کناروں سے نوڈلز کو الگ کرنے کے لیے کبھی کبھار ہلائیں۔ نوڈلز میں سویا بین یا مٹر شامل کریں، اچھی طرح ہلائیں اور پھر فوری طور پر برتن میں نکال لیں۔ نوڈلز اور پھلیوں کو ٹھنڈے بہتے ہوئے پانی کے نیچے رکھ دیں جب تک کہ یہ مکمل طور پر ٹھنڈی نہ ہو جائیں۔
گاجر کو احتیاط سے چھیل کر لمبے چوڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں یا لمبی، پتلی ماچس کی تیلیوں کی طرح کاٹ لیں۔ گاجر، کالی مرچ کو نوڈل سلاد میں شامل کریں اس کے علاوہ بغیر ہڈی کے چکن کو باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر پیالے میں رکھ دیں۔
اس سارے مواد کو پیالے میں اچھی طرح مکس کریں۔ پیالے میں کٹے پیاز، سرخ مرچ، تازہ سبزیوں اور گری دار میوے بھی شامل کر سکتے ہیں۔ یوں چٹخارے دار نوڈلز تیار ہیں۔