سابق وفاقی وزیر و جمعیت علما اسلام (ف) کے سینیئر رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان پر سعودی عرب کا یہ احسان ہے کہ گزشتہ 5 دہائیوں سے ہمارے لوگوں کو روزگار فراہم کررہا ہے۔
اپنے ایک خطاب میں انہوں نے کہاکہ جس طرح سعودی عرب نے ہمارے لیے اور ہمارے عوام کے لیے روزگار کا بندوبست کیا، اسی طرح ہمارے دل بھی ان کے لیے دعا گو ہیں۔
پاکستان پر سعودی عرب کا یہ احسان ہے کہ گزشتہ چار یا پانچ دہائیوں سے ہمارے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔ جس طرح آپ نے ہمارے لیے اور ہمارے عوام کے لیے روزگار کا بندوبست کیا، اسی طرح ہمارے دل بھی آپ کے لیے دعا گو ہیں
سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود pic.twitter.com/cojlwa3rNd
— Muhammad Saleem sulemani (@iSaleem_khan34) March 27, 2026
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ جہاں پورا خطہ متاثر ہورہا ہے، وہیں سعودی عرب بھی اس سے متاثر ہورہا ہے۔
پاکستان اس ساری صورت حال میں سہولت کاری کا کردار ادا کررہا ہے، تاکہ جنگ کے بادل چھٹ جائیں اور خطے میں امن قائم ہو۔
کل بروز اتوار سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جہاں اہم بیٹھک ہوگی، اور خطے میں قیام امن کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
سعودی عرب کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا گیا ہے۔














