ناسا کا آرٹیمس II مشن یکم اپریل کو روانہ ہوگا، چاند کے گرد انسانی پرواز کی تاریخی واپسی

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی خلائی ادارے ناسا کا آرٹیمس II مشن یکم اپریل کو لانچ کیا جائے گا، جو 1972 کے بعد پہلی بار انسانوں کو چاند کے قریب لے جانے والا تاریخی مشن ہوگا۔

ناسا کے مطابق چار خلا بازوں پر مشتمل یہ مشن فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس لانچ سسٹم (SLS) راکٹ کے ذریعے پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 3 بج کر 24 منٹ (6:24pm EDT) پر روانہ ہوگا۔

لائیو دیکھنے کا طریقہ

ناسا اس مشن کی لانچ اور اس سے قبل کی تمام سرگرمیوں کو براہ راست نشر کرے گا۔ فیولنگ کا عمل صبح 7:45am EDT جبکہ مکمل کاؤنٹ ڈاؤن 12:50pm EDT سے شروع ہوگا۔ یہ لائیو اسٹریم NASA+، ناسا کی ویب سائٹ، یوٹیوب، نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم پر دستیاب ہوگی۔

آرٹیمس II مشن میں اوریون خلائی جہاز چاند کے گرد ’فری ریٹرن ٹریجیکٹری‘ پر سفر کرے گا اور زمین پر واپس آئے گا۔ اس دوران خلا باز زندگی برقرار رکھنے کے نظام، نیویگیشن اور کمیونیکیشن سمیت اہم ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیں گے، جو مستقبل کے چاند مشنز کے لیے بنیاد فراہم کریں گی۔

خلا بازوں کی ٹیم

مشن ٹیم میں کمانڈر ریڈ وائز مین، پائلٹ وکٹر گلوور، اور مشن اسپیشلسٹ کرسٹینا کوچ اور جیریمی ہینسن شامل ہیں۔ کرسٹینا کوچ چاند کے قریب جانے والی پہلی خاتون، وکٹر گلوور پہلے سیاہ فام اور جیریمی ہینسن پہلے غیر امریکی خلا باز ہوں گے۔

مشن کے اختتام پر خلائی جہاز بحرالکاہل میں لینڈ کرے گا، جبکہ آرٹیمس پروگرام کا مقصد 2028 تک انسانوں کو دوبارہ چاند پر اتارنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں