پی ایس ایل 11: صائم ایوب کی بڑی کامیابی، اہم سنگ میل عبور کرلیا

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر صائم ایوب نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔

صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا اور متعدد شاندار اننگز کھیل کر شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔

نوجوان بیٹر کو ابھرتے ہوئے اسٹارز میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ مسلسل اپنی متاثر کن کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ماہرین کرکٹ کے مطابق صائم ایوب کی یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کا مظہر ہے اور وہ آنے والے وقت میں پاکستان ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صائم ایوب پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس سال اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے لیے وہ سب سے مہنگے مقامی کھلاڑی بھی بنے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں