صدر ٹرمپ کی حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، متعدد اعلیٰ حکام عہدوں سے برطرف

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں متعدد اعلیٰ حکام کی برطرفیاں اور عہدوں میں تبدیلیاں شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنی قریبی اتحادی اور اٹارنی جنرل پام بونڈی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق یہ فیصلہ بونڈی کی کارکردگی سے متعلق صدر کی ناراضی اور بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے کیس سے متعلق فائلوں کے تنازعات کے بعد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قریبی ساتھی پام بونڈی کو بطور اٹارنی جنرل عہدے سے ہٹا دیا

پام بونڈی کی جگہ صدر نے اپنے سابق ذاتی وکیل ٹوڈ بلانچ کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کیا ہے تاکہ محکمہ انصاف پر اپنی گرفت مضبوط کی جا سکے۔

اسی دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے فوج کے چیف آف اسٹاف رینڈی جارج سے استعفیٰ طلب کرکے انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ جنرل جارج فوری طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں، اور نئے عسکری رہنما کو صدر ٹرمپ کے وژن کے مطابق فوجی حکمت عملی نافذ کرنے کے لیے لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل، سیکریٹری آرمی ڈینیئل ڈرسکل اور امریکی وزیر محنت لوری شاویز ڈی ریمر بھی ممکنہ طور پر اس فہرست میں شامل ہیں، جبکہ گزشتہ ماہ ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم کو برطرف کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:صدر ٹرمپ کے میل اِن ووٹنگ آرڈر کیخلاف ڈیموکریٹس نے عدالت سے رجوع کرلیا

امریکی میڈیا کے مطابق یہ تبدیلیاں اعلیٰ حکام میں بے چینی پیدا کر رہی ہیں اور کابینہ کے دیگر ارکان اپنے عہدوں کی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جس سے مزید برطرفیوں کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم