جب معاہدہ کراچی کی صورت میں پاکستان نے اپنی پہلی سفارتی کامیابی حاصل کی

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی، جسے روشنیوں کا شہر اور عروس البلاد بھی کہا جاتا ہے، قیام پاکستان کے وقت اپنی تزویراتی اہمیت اور جدید انفراسٹرکچر کی بدولت ملک کے پہلے دارالحکومت کے طور پر منتخب ہوا۔

1959 تک دارالخلافہ رہنے والے اس شہر نے نا صرف نوزائیدہ ریاست کی ابتدائی خارجہ پالیسی اور معاشی بنیادوں کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کیا بلکہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کی بنیاد بھی رکھی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں امریکا ایران تاریخ ساز مذاکرات کا آغاز، پاکستان کے سفارتی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی

پاکستان کی پارلیمانی اور عسکری تاریخ میں 27 جولائی 1949 کا دن ایک ایسی دستاویز کی منظوری کا دن ہے جس نے جنوبی ایشیا کے نقشے پر پہلی بار ایک باقاعدہ حد بندی کی بنیاد رکھی۔ یہ دستاویز معاہدہ کراچی کے نام سے جانی جاتی ہے، جس نے نہ صرف پہلی پاک-بھارت جنگ کا خاتمہ کیا بلکہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر ایک نئی شناخت دی۔

معاہدہ کہاں طے پایا؟

تاریخی حوالوں کے مطابق، یہ مذاکرات اس وقت کے وفاقی دارالحکومت کراچی میں وزارت خارجہ اور دفاع کے دفاتر جو اس وقت سندھ سیکرٹریٹ اور قریبی سرکاری عمارتوں میں قائم تھے میں منعقد ہوئے۔ مذاکرات کا حتمی دور اور دستخط کی تقریب کراچی کے ایک پروقار سرکاری مقام پر ہوئی، جہاں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہند و پاک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

فریقین اور ثالثی

اس معاہدے کی خاص بات یہ تھی کہ یہ سیاسی سطح کے بجائے اعلیٰ عسکری سطح پر طے پایا، پاکستان کی جانب سے میجر جنرل ڈبلیو جے کاؤتھورن نے دستخط کیے، بھارت کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم سری نگیش نے نمائندگی کی۔اقوام متحدہ کے ہرنینڈو سمپر اور ایم ولیم گوڈیل نے اس کی توثیق کی۔

1949 کا معاہدہ کراچی

سیز فائر لائن کا قیام

اس معاہدے کے تحت 800 میل لمبی جنگ بندی لائن قائم کی گئی، جو کارگل سے لے کر چھمب تک پھیلی ہوئی تھی۔ یہی لائن 1972 کے شملہ معاہدے میں معمولی تبدیلیوں کے بعد لائن آف کنٹرول کہلائی۔

مبصرین کی تعیناتی

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے گروپ کو اس لائن کی نگرانی کا اختیار دیا گیا، جس کا ہیڈ کوارٹر آج بھی راولپنڈی اور سرینگر میں موجود ہے۔

گلگت بلتستان کا انتظامی ڈھانچہ

اسی معاہدے کے تسلسل میں 28 اپریل 1949 کو ایک انتظامی معاہدہ ہوا، جس کے تحت آزاد کشمیر حکومت نے گلگت، بلتستان اور لداخ کے علاقوں کا انتظامی کنٹرول طور پر وفاقی حکومت کے حوالے کیا تاکہ دفاعی معاملات کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔

اہمیت اور اثرات

اس معاہدے نے جہاں ایک طرف برصغیر کو ایک بڑی جنگ سے نکالا، وہیں اس نے پاکستان کے اس موقف کو بین الاقوامی قانونی تحفظ فراہم کیا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور اس کا حتمی فیصلہ وہاں کے عوام کی مرضی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا ایران مذاکرات: تعمیری رویہ دیکھنے میں آیا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا میٹ دی پریس میں اظہار خیال

سینئیر صحافی و محقق شاہ ولی اللہ کے مطابق معاہدہ کراچی محض ایک فوجی دستخط نہیں تھا، بلکہ یہ پاکستان کی نوزائیدہ ریاست کی پہلی بڑی سفارتی فتح تھی جس میں اس نے اقوام متحدہ کی چھتری تلے بھارت کو ایک میز پر بیٹھنے اور جنگ بندی پر مجبور کیا۔ انکا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کی پہلی سیڑھی تھی جو کراچی سے شروع ہو کر آج اسلام آباد میں اپنا جلوہ دیکھا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور