واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس کے تحت صارفین کو اسٹیٹس اپڈیٹس دیکھنے کا طریقہ مزید آسان اور وسیع بنایا جائے گا حتیٰ کہ کچھ صورتوں میں نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی نظر آ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’واٹس ایپ محفوظ نہیں‘، ایلون مسک کی صارفین کو وارننگ

رپورٹس کے مطابق کمپنی اسٹیٹس فیچر کو ایپ میں زیادہ نمایاں بنانے کے لیے اسے چیٹس ٹیب کا حصہ بنانے پر کام کر رہی ہے۔

یہ تبدیلی حالیہ بیٹا ورژنز میں دیکھی گئی ہے جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پلیٹ فارمز پر ٹیسٹ ہو رہی ہے۔

اسٹیٹس اب چیٹس میں نظر آئیں گے

نئے فیچر کے تحت چیٹس ٹیب کے اوپر اسٹیٹس اپڈیٹس کا ایک کیروسل دکھایا جائے گا، جو کسی حد تک انسٹاگرام اسٹوریز جیسا ہوگا۔

مزید پڑھیے: واٹس ایپ صارفین کے لیے  بڑی سہولت، آن لائن دوستوں کو دیکھنے والا نیا فیچر تیار

تاہم یہ فیچر خود بخود نظر نہیں آئے گا بلکہ صارف کو چیٹ لسٹ کو نیچے کی طرف کھینچنا ہوگا، جس کے بعد اسٹیٹس ظاہر ہوں گے—بالکل اسی طرح جیسے ٹیلیگرام میں اسٹوریز دیکھی جاتی ہیں۔

اسمارٹ ترتیب اور آسان شیئرنگ

اسٹیٹس اپڈیٹس کی ترتیب صارف کی سرگرمی کے مطابق ہوگی۔ جن لوگوں سے زیادہ رابطہ ہوتا ہے ان کے اسٹیٹس پہلے نظر آئیں گے

نئے اسٹیٹس شامل کرنے کا آپشن سب سے شروع میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں گیسٹ موڈ کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ، بغیر اکاؤنٹ والے صارفین بھی استعمال کرسکیں گے

میوٹ کیے گئے کانٹیکٹس کے اسٹیٹس آخر میں دکھائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹس 24 گھنٹوں بعد خود بخود غائب ہو جائیں گے اور ان میں موسیقی، اسٹیکرز اور دیگر فیچرز بھی شامل ہوں گے۔

دستیابی کب؟

یہ فیچر ابھی ترقی کے مراحل میں ہے اور جلد ہی صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میٹا نے فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر پر اسکیم کی نشاندہی کرنے والے ٹولز متعارف کردیے

اس اقدام کا مقصد صارفین کی انگیجمینٹس کو مزید بڑھانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ