مشہور امریکی ڈرامہ سیریز بریکنگ بیڈ کے مداحوں میں اگرچہ کئی کردار پسند کیے گئے لیکن اسکائلر وائٹ (اینا گن) کا کردار اکثر ناپسندیدگی کا شکار رہا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا اعلان
اب سیریز کے مرکزی اداکار برائن کرینسٹن نے اپنی ساتھی اداکارہ کے دفاع میں بات کرتے ہوئے اس تنقید کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
متنازع بیان پر ردعمل
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار فرینکی منیز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اسکائلر کے کردار کو ختم کرنا چاہتے تھے تاکہ مرکزی کردار کی زندگی آسان ہو جائے۔
یہ بات برائن کرینسٹن کو پسند نہ آئی اور انہوں نے فوراً اپنی ساتھی اداکارہ کے دفاع میں بات کی۔
برائن کرینسٹن کا مؤقف
کرینسٹن نے کہا کہ اداکارہ اینا گن ایک بہترین اداکارہ ہیں اور انہیں غیر ضروری نفرت اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیے: ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ افروز، شاندار روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کہانی کے مطابق اسکائلر کا کردار ایک ایسے شخص کی بیوی کا تھا جو بغیر بتائے اپنی زندگی بدل کر منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر لوگ ایک ایسے کردار کو کیوں قصوروار ٹھہراتے ہیں جو حقیقت میں صورتحال کا شکار ہے۔
اگرچہ اسکائلر وائٹ کا کردار ناظرین میں زیادہ مقبول نہیں رہا لیکن ناقدین نے اینا گن کی اداکاری کو بھرپور سراہا تھا۔
بریکنگ بیڈ آج بھی دنیا کی مقبول ترین سیریز میں شمار کی جاتی ہے اور یہ نیٹ فلکس پر دستیاب ہے۔
مزید پڑھیں: قندھار ہائی جیک پر مبنی متنازعہ ویب سیریز، عینی شاہدین کیا کہتے ہیں؟
مذکورہ ویب سیریز سنہ تقریباً 6 سال چلی اور ستمبر 2013 میں 5ویں سیزن پر اختتام پذیر ہوگئی۔














