نائیجیریا میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا الرٹ، 33 ریاستیں خطرے کی زد میں

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائیجیریا نے سنہ 2026 میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ممکنہ سیلاب کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے 33 ریاستوں میں خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 16 سے 19 اپریل تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا الرٹ جاری

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ برس انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، فلپائن، ویتنام، پاکستان، بھارت، نیپال، جنوبی کوریا، چین، امریکا اور یورپ سمیت کئی خطے شدید سیلابی تباہ کاریوں کا سامنا کر چکے ہیں اور اب مغربی افریقہ بھی اس خطرے کی زد میں ہے۔

نیشنل ہائیڈرولوجیکل ایجنسی کے مطابق اس سال بارشوں کے دوران صورتحال معمول سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے جبکہ سیلاب کی شدت جولائی سے ستمبر کے درمیان اپنے عروج پر پہنچنے کا امکان ہے، جو بارشوں کے موسم کا سب سے زیادہ شدید دور ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 36 ریاستوں اور وفاقی دارالحکومت سمیت 14 ہزار سے زائد کمیونٹیز کو شدید خطرہ لاحق ہے جبکہ مزید 15 ہزار 600 کمیونٹیز کو درمیانے درجے کے خطرے میں شمار کیا گیا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر لاکھوں افراد متاثر ہونے کے خدشات موجود ہیں۔

نائیجیریا میں بارشوں کا موسم اپریل سے اکتوبر تک جاری رہتا ہے اور ہر سال سیلاب کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تاہم حالیہ برسوں میں ان واقعات کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی، زرعی نقصانات اور سینکڑوں اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں اور فلیش فلڈنگ کی صورت میں شہر، زرعی زمینیں اور اہم بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں خاص طور پر دارالحکومت ابوجا، تجارتی شہر لاگوس اور پورٹ ہارکورٹ کو خطرے والے شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 26 افراد جاں بحق، بالائی علاقوں میں سیلاب اور گلیشیئر جھیل پھٹنے کا الرٹ جاری

مزید یہ کہ ساحلی ریاستیں جیسے بےیلسا، ڈیلٹا، ریورز اور لاگوس کو دریا اور سمندری سیلاب کے حوالے سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے جہاں صورتحال زیادہ سنگین ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!