امریکا خدیجہ شاہ کی معاونت پر تیار، پاکستان سے قونصلر رسائی کا بھی مطالبہ

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سرگرم رکن اور 9 مئی کے واقعات کی مبینہ کلیدی ملزم خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 منگل کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل کہا کہ امریکا نے پاکستانی حکومت سے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی دینے کو کہا ہے۔

اس موقع پر ترجمان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا بائیڈن انتظامیہ 9 مئی کے احتجاج کے بعد گرفتار کیے گئے امریکی شہریوں کی رہائی میں مدد کر رہی ہے۔ اس بات کا جواب دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا ’تمام مناسب مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے‘۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا یہ توقع کرتا ہے کہ پاکستانی حکام شفاف و منصفانہ ٹرائل یقینی بنائے گا جو ان تمام مذکورہ ملزمان کا حق ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا خدیجہ شاہ کے کیس کی پیروی کر رہا ہے اور پاکستانی حکام سے ان تک قونصلر رسائی کے لیے کہہ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدیجہ شاہ دوہری شہریت رکھتی ہیں اس لیے امریکا اس پر حکومت پاکستان کے ساتھ براہ راست بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں رجیم چینج کی مبینہ سازش پر امریکی ترجمان کا تبصرہ

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت تبدیل کرنے کے لیے ملک کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور امریکا کے درمیان کسی مبینہ سازش  کی حقیقت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ’وہ الزامات بالکل جھوٹے ہیں۔‘

ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کے بارے میں کچھ طے کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  امریکا پہلے کی طرح اب بھی ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے انتہائی اہم سمجھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن