ڈیجیٹل ایسٹس مارکیٹ کو معیشت کا اہم ستون بنایا جارہا ہے، بلال بن ثاقب

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت و چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پیوارا) بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت ڈیجیٹل ایسٹس مارکیٹ کو معیشت کا اہم ستون بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور حکومت اس شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے عملی پیشرفت کررہی ہے۔

لاہور میں بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کے موضوع پر ایک اہم لیڈرشپ سمٹ منعقد ہوئی، جس میں حکومتی شخصیات، ماہرین اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ سمٹ میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرکو معیشت کا اہم ستون بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بن سکیں۔

انہوں نے سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ معاشی استحکام بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

چیئرمین پیوارا نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی مالیاتی اور دیگر شعبوں میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے مؤثر استعمال سے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ممکن ہے۔

سمٹ میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کو مستقبل کی معیشت کا اہم ستون قرار دیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے مؤثر حکمت عملی پر عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ایسٹس سیکٹر کو گرے مارکیٹ سے نکال کر دستاویزی معیشت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پیوارا کے تحت لائسنسنگ اور قانونی فریم ورک کی تیاری پر کام جاری ہے۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور بلاک چین جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

وزیر مملکت نے اپنے اختتامی کلمات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کیلئے محفوظ اور قابل اعتماد مارکیٹ قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں