مراکش میں فوجی مشق کے دوران 2 امریکی اہلکار لاپتا، تلاش جاری

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مراکش کے جنوبی علاقے تان تان کے قریب امریکی افریقہ کمانڈ کی بڑی سالانہ فوجی مشق کے دوران 2 امریکی اہلکار لاپتا ہو گئے ہیں۔

امریکی اور مراکشی افواج کے مطابق یہ واقعہ کیپ ڈرا کے تربیتی مقام کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خدشہ ہے کہ دونوں اہلکار ایک چٹان کے قریب سے سمندر میں گر گئے ہوں، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں:’وعدہ صادق 4’ کے پہلے 2 دنوں میں 650 امریکی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

واقعے کے بعد امریکا، مراکش اور دیگر شراکت دار ممالک کی افواج نے فوری طور پر مشترکہ تلاش اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جن میں زمینی، فضائی اور بحری وسائل شامل ہیں۔

امریکی دفاعی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس واقعے کا کسی قسم کی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ مشق امریکی افریقہ کمانڈ کی سب سے بڑی سالانہ مشق ہے، جس کا مقصد امریکا، نیٹو اور افریقی شراکت دار ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:شام: امریکی اور شامی فوجیوں پر گشت کے دوران فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 3 امریکی ہلاک

امسال یہ مشق 27 اپریل سے 8 مئی تک مراکش سمیت 4 ممالک میں جاری ہے، جس میں 40 سے زائد ممالک کے قریباً 5 ہزار اہلکار شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں