ججز کے خلاف بھی نیب ریفرنس بھیجا جاسکتا ہے، معاون خصوصی عرفان قادر

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے کوئی بھی اس ملک میں مقدس گائے نہیں ہے، ججز کے خلاف بھی نیب ریفرنس بھیجا جا سکتا ہے۔

معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کسی بھی معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ہے، جب تک احتساب نہیں ہوگا کرپشن ختم نہیں کی جا سکتی، ججز کی آڈیو لیکس سے کرپشن کا عنصر سامنے آیا ہے۔

’ججز آڈیو لیکس پر حکومت نے کمیشن بنایا ہے، ججز کو سپریم جوڈیشل کونسل میں جاکر اپنا موقف پیش کرنا ہوگا۔

معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا کہ قومی احتساب آرڈیننس سب کے لیے ہے، ایس ممکن نہیں ہے کہ ایک کو سزا دی جائے اور دوسرے سے پوچھ گچھ بھی نہ کی جائے۔

’ہر وہ فعل جس سے کسی کو ناجائز فائدہ ہو اسے کرپشن ہی کہتے ہیں۔‘

عرفان قادر نے مزید کہا کہ القادرٹرسٹ کیس میں مزید کچھ شواہد سامنے آئے ہیں، کچھ نئی فنڈنگز اور نئے شواہد ملے ہیں، ساڑھے 4 ارب روپے کی ٹرانزکشن سامنے آئی ہیں جو فرحت شہزادی اور اسکے شوہر کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو 190 پاؤنڈ آئے تھے وہ بھی پاکستان کے نام آئے تھے لیکن گئے کسی اور کے اکاؤنٹ میں ہیں، اس رقم پر ٹیکس بھی نہیں لیا گیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم لیگل پروسیجر کے ذریعے فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘