وینس: سعودی عرب کے منفرد فن پارے کی نمائش، عرب ورثے کی عکاسی

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وینس میں جاری 61ویں بین الاقوامی آرٹ نمائش ’لا بینالے دی وینیزیا‘ میں سعودی عرب نے ایک منفرد فن پارہ پیش کیا ہے، جس میں عرب دنیا کے ثقافتی ورثے، تباہ شدہ تاریخی مقامات اور اجتماعی یادداشت کو موضوع بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کی پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور

سعودی عرب کی جانب سے پیش کیے گئے اس فن پارے کو سعودی آرٹسٹ دانا عورطانی نے تخلیق کیا۔ نمائش کی کیوریٹر انتونیا کارور جبکہ معاون کیوریٹر حفصہ الخضیری ہیں۔

یہ تنصیب سعودی پویلین کے پورے فرش پر مشتمل ہے، جس میں اسلامی جیومیٹری، عرب موزیک آرٹ اور روایتی دستکاری کے عناصر شامل کیے گئے ہیں۔ فن پارے میں عرب دنیا کے 23 تاریخی مقامات کا حوالہ دیا گیا ہے، جو حالیہ برسوں میں جنگ یا تباہی سے متاثر ہوئے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس منصوبے پر قریباً 30 ہزار گھنٹے کام کیا گیا، جبکہ ریاض کے قریب ایک ورکشاپ میں 32 کاریگروں نے مختلف رنگوں کی مٹی سے 29 ہزار سے زائد اینٹیں تیار کیں۔ ان اینٹوں کی تیاری میں کسی کیمیائی مواد کا استعمال نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وی ایکسکلوسیو: پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کو متحد کرسکتا ہے، وفاقی وزیر سردار یوسف

دینا امین نے کہا کہ سعودی پویلین عالمی سطح پر سعودی فن اور ثقافت کو متعارف کرانے کا اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ بینالے نمائش 9 مئی سے 22 نومبر تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں