چترال: المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں خوفناک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیور 1122کے مطابق حادثہ لواری کے قریب عشریت کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں دیر سے چترال  جانے والی  ہائیلکس ڈاڈسن میں پاک افغان بارڈر کے قریب گاؤں ارندو میں حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں مواقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو دروش منتقل کر دیا، جب کہ زیادہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چترال منتقل کیا گیا۔

چترال پولیس کے ایک اہلکار نے وی نیوز کو بتایا کہ گاڑی میں 18 افراد سوار تھے جو دیر سے اپنے گاؤں آرہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ 3 اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 2 بچے اور 3 خواتین بھی  شامل ہیں۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ پانچ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوئی، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ