رمیز راجا کو معافی مانگنے کا نہیں کہا ، پی سی بی

ہفتہ 4 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمیز راجا کی جانب سے دیے گئے بیان کی تردید کر دی، ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق رمیز راجا کو کمنٹری پینل میں شامل ہونے کے لیے معافی مانگنے کا نہیں کہا گیا ۔

کھیلوں کی خبروں کی ویب سائیٹ کرکٹ پاکستان کے مطابق ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا ۔

یاد رہے رمیز راجا نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے کمنٹری پینل میں شمولیت کے لیے کرکٹ بورڈ نے انہیں معافی مانگنے کا کہا ہے۔

معافی مانگنے کے بعد انہیں کمنٹری پینل میں شمولیت کی درخواست دینے کے لیے کہا گیا جس پر بورڈ کی کمیٹی غور کرے گی کہ آیا انہیں کمنٹری پینل میں شامل کیا جائے یا نہیں۔

یاد رہے رمیز راجا نے ایک انٹرویو میں پی سی بی کی نئی مینجمنٹ پر تنقید کی تھی کہ سیاست کو کھیل سے دور رہنا چاہیے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ کے مقابلے 13 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ آٹھویں سیزن کا فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟