انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی راہ میں رکاوٹ کا عوام بھرپور مقابلہ کریں گے، بنگلہ دیشی وزیراعظم

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کے فلاحی ایجنڈے اور انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کا عوام بھرپور مقابلہ کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکمران جماعت بی این پی نے 12 فروری کے انتخابات میں عوام سے مینڈیٹ حاصل کیا تھا اور حکومت اپنے وعدوں کو مرحلہ وار پورا کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت خاندانی امدادی کارڈز، کسان کارڈز، ائمہ و مؤذنین کے وظائف اور ملک گیر شجرکاری مہم جیسے اہم منصوبوں پر کام شروع کر چکی ہے۔

طارق رحمان نے الزام عائد کیا کہ ایک چھوٹا گروہ حکومت کے اقدامات کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، تاہم عوام ایسی کوششوں کو مسترد کردیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو بنگلہ دیش کے عوام خود ان عزائم کا مقابلہ کریں گے۔

وزیراعظم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں، نہروں کی بحالی، خواتین میں فیملی کارڈز کی تقسیم اور کسانوں کی معاونت کے پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لیے ہوشیار اور متحد رہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ملک کی تعمیرِ نو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھے گی جب تک عوام اس کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

بعد ازاں چند پور گورنمنٹ کالج گراؤنڈ میں ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق رحمان نے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں پر تنقید کی۔

انہوں نے کہاکہ سیاست کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، صنعتوں کا قیام، صحت کی سہولیات اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے خبردار کیاکہ اگر کسی نے سیاست کے نام پر انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو عوام خاموش نہیں رہیں گے۔

وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 20 اضلاع میں فیملی کارڈ تقسیم پروگرام کا بھی افتتاح کیا، جبکہ تقریب کے دوران 10 خواتین میں خود فیملی کارڈز تقسیم کیے۔

ان تقریبات میں ہزاروں پارٹی کارکنوں، رہنماؤں اور حامیوں نے شرکت کی، جبکہ متعدد وزرا، مشیر اور ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں