راکھی ساونت ویسی نہیں جیسی میڈیا دکھاتا ہے، دودی خان کا حیران کن انکشاف

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار دودی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے موصول ہونے والی شادی کی پیشکش سے متعلق پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

دودی خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے راکھی ساونت کے ساتھ اپنے تعلق پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت حقیقت میں ویسی شخصیت نہیں ہیں جیسی وہ میڈیا پر دکھائی دیتی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ جیسے لوگ میرے ٹیٹوز اور میڈیا امیج کی وجہ سے مجھے جج کرتے ہیں لیکن حقیقت میں مجھے مختلف پاتے ہیں ایک سنجیدہ انسان اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے والا شخص۔ جب لوگ مجھ سے ملتے ہیں تو ان کی رائے بدل جاتی ہے۔ اسی طرح راکھی ساونت بھی حقیقت میں ویسی نہیں ہیں جیسی وہ میڈیا پر نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دودی خان کے انکار کے بعد مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کو تیار، مگر کس شرط پر؟

انہوں نے کہا کہ راکھی بہت پیاری، معصوم، ایماندار اور محبت کرنے والی انسان ہیں۔ وہ میری بہت اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ ہمارا تعلق بہت قریبی ہے۔ یقیناً میں ہر بات میڈیا پر شیئر نہیں کر سکتا کیونکہ سوشل میڈیا پر لوگ باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 2025 میں راکھی ساونت کی جانب سے دودی خان کو شادی کی پیشکش کیے جانے کی خبریں پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں تاہم بعد ازاں دودی خان نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں