زمان پارک میں طے تھا عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے: عاشق خان کا اعتراف

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جناح ہاؤس لاہور میں دہشت گردی پھیلانے والے ایک اور شر پسند کی شناخت کر لی گئی ہے جس نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ جب 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تو زمان پارک میں یہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ہم نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے۔

عاشق خان تحریک انصاف کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے۔ 9 مئی کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاشق خان نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے دوران فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے عمران خان کو جلد سے جلد رہا کرو ورنہ ہم  اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے‘۔ شر پسند عاشق خان نے پی ٹی آئی کی قیادت میں لوگوں کو اکسایا اور ان کو کہا تھا کہ ’جناح ہاؤس کی طرف گامزن ہوں اور اس پر حملہ کریں۔‘

ملزم عاشق خان نے اپنے شرمناک اعترافی بیان میں کہا ہےکہ ’حملہ کرنے کی ہدایات ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی ہیں کیونکہ جب سے خان کی حکومت گئی ہے تب سے پاک فوج کے خلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی اور ہمارے ذہن میں فوج سے نفرت کو ابھارا جاتا رہا ہے، ہمارے ذہنوں کو فوج سے نفرت کی طرف موڑا گیا یہی سوچ ہمیں جناح ہاؤس کی حدود میں لے گئی اور ہم اس پر حملہ آور ہوئے تھے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں