سندھ بجٹ: کھانے پینے کی اشیا کی جانچ پڑتال کے لیے لیبارٹریز کے قیام کا اعلان

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ میں صوبے میں کھانے پینے کی اشیا کی جانچ پڑتال کے لیے موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے گندم کی کاشت کو ترغیب دیتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 10 ہزار روپے فی 100 کلوگرام مقرر کردی۔ ذخائر کو پورا کرنے کے لیے سندھ حکومت 1.4 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔ اس مد میں 144.95 ارب روپے بجٹ میں رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت 10 ہزار روپے فی 100 کلوگرام پر مل سکے گی۔

وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت آئندہ مالی سال میں 29.925 ارب روپے بطور سود ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں کھانے پینے کی اشیا کی چکینگ کے لیے موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کر رہی ہے، اس مقصد کے لیے 183.0 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ حکومت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ مالی سال میں مکمل ہو جائے گا۔

سندھ میں 7 پبلک لائبریریوں کے لیے 32 کروڑ روپے مختص

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے بجٹ 6.5 ارب روپے سے بڑھا کر 7.5 ارب روپے کر دیا گیا ہے، سندھ میں 32 کروڑ روپے سے 7 پبلک لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔ لائبریریاں لطیف آباد، پٹھورو، سجاول، قمبر، حیدرآباد، کوٹری اور عمرکوٹ ضلع میں قائم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 2 کھرب 244 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ جس میں خسارہ 37.7 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟