بارکھان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

منگل 13 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد جاں بحق  ہوگئے، جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل بارکھان میں منگل کی صبح ایک زور دار دھماکا ہوا۔ لیولز بارکھان کے مطابق دھماکا ہن ندی کے قریب لنک روڈ میں نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا ہے۔

لیوز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پہنچی۔

امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں جانبق افراد کی شناخت سلیمان اور مدو خان کے نام سے ہوئی جو بارکھان کے رہائشی تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا جبکہ دھماکے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔

بارودی سرنگ کے پھٹنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت