پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر287 روپے 18 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 287 روپے 97 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.57 روپے، اماراتی درہم 78.40 روپے، قطری ریال 78.19 روپے، کویتی دینار 934.63 روپے اور بحرینی دینار 761.75 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 194 روپے 85 پیسے، کینیڈین ڈالر 216 روپے 09 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 362 روپے 72 پیسے ریکارڈ کی گئی