ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے رہنما ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید اور دس، دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا، جس کے مطابق ایک ملزم کو بری بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتای و رہائی

عدالت نے ملزم فرخ کھوکھر، حیدر علی اور امیر حمزہ کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور فی کس 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم وسیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

فیصلہ سنائے جانے سے قبل پولیس نے عدالتی حکم پر ملزم فرخ کھوکھر کو صبح ہی اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا جے یو آئی فرخ کھوکھر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے جارہی ہے؟ کامران مرتضیٰ نے بتادیا

ماجد ستی کو 23 اگست 2022 کو راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔

فیصلے کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے احاطہ عدالت میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں