شیخ رشید اڈیالہ جیل منتقل

ہفتہ 4 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے شیخ رشید کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کروانا باقی ہے ۔

شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ جس طرح پولیس نے رکھا اس سے بہتر ہے مجھے موت کی سزا سنا دیں، مجھے کچھ ہوا تو آصف زرداری، بلاول بھٹو، محسن نقوی، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ مجرم ہوں گے، مجھے رینجرز کی سیکیورٹی چاہیے۔

عدالت کے حکم پر شیخ رشید کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں، شیخ رشید کا کہنا تھا ’میرے دونوں موبائل پولیس کے پاس ہیں، مجھ سے پوچھا گیا ایک دن میں 8 ملین فالوورز کیسے ہو گئے، عوام ٹوئٹر پر میرے فالوورز دگنے کر دیں۔

عدالت نے شیخ رشید کے انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شیخ رشید کے وکیل کو دینے کا حکم دیا، شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا شیخ رشید نے بیان دیا ہے کہ عمران خان کے پاس قتل کرنے کے شواہد ہیں، پراسیکیوشن کے پاس شیخ رشید کے بیان کی ویڈیو بھی موجود ہے، شیخ رشید اپنے بیان کا اقرار کر رہے ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

دوسری جانب سندھ پولیس کی جانب سے شیخ رشید کیخلاف کراچی کے تھانہ موچکو میں درج مقدمہ میں گرفتاری کیلئے راہداری ریمانڈ کی درخواست بھی عدالت نے مسترد کردی۔

مقدمہ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولی کلینک کے باہر شیخ رشید کی بلاول بھٹو کے بارے میں نازیبا کلمات کیخلاف درج مقدمہ میں شیخ رشید کو کراچی منتقل کرنا ہے۔

عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سندھ پولیس کو متعلقہ عدالت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد درخواست دینے کا مشورہ دیدیا۔

شیخ رشید کی جانب ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر پیر کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا