وزیراعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ

پیر 24 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برآمدات میں اضافے کے لیے اہم اقدام کے تحت وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیر کے روز متعلقہ حکام کو برآمد کنندگان پر عائد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

یہ فیصلہ ایک جائزہ اجلاس میں کیا گیا، جو ملک کی برآمدات بڑھانے کے لیے قائم کی گئی سب ورکنگ گروپ کی سفارشات کے تناظر میں وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، رواں برس اکتوبر میں قائم کیے گئے سب ورکنگ گروپ نے مختلف شعبوں پر تفصیلی تحقیق کے بعد اپنی سفارشات پیش کیں۔

وزیرِاعظم نے گروپ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سفارشات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

بیان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان کی برآمدات 13.7 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13 ارب ڈالر کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ‘

گزشتہ ماہ عالمی بینک نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان کی برآمدات کا جی ڈی پی میں حصہ مسلسل کم ہو رہا ہے، جبکہ تقریباً 60 ارب ڈالر کی برآمدی صلاحیت ابھی تک استعمال نہیں کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے گزشتہ 5 برس کے دوران ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا بین الاقوامی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت بھی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے سے ایک موزوں چیئرمین کا تقرر کیا جائے تاکہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں دستیاب موجودہ فنڈز کا بہترین طریقے سے استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

وزیرِاعظم نے تاکید کی کہ ای ڈی ایف کے فنڈز صرف قومی برآمدات بڑھانے، متعلقہ تحقیق و ترقی کو فروغ دینے، برآمدی شعبے کی افرادی قوت کی تربیت و ہنرمندی میں بہتری لانے، اور عالمی معیار کی جدید سہولیات فراہم کرنے پر خرچ ہونے چاہییں۔

مزید پڑھیں:جاپان سمیت دیگر ممالک سے کتنی گاڑیاں امپورٹ اور کتنی ایکسپورٹ کی جاتی ہیں؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کردار کا جائزہ لینے اور اسے ازسرِنو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ برآمدات میں حقیقی اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی ترویج اور مارکیٹنگ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، جام کمال، ڈاکٹر مصدق ملک، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت برائے خزانہ اظہر بلال کیانی، چیئرمین ایس آئی ایف سی سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں