پاکستان کو تیل کی خریداری پر رعایت نہیں دی گئی، روسی وزیر توانائی

ہفتہ 17 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی وزیر توانائی نکولے شولگینوف نے کہا کہ روس پاکستان کو تیل کی خریداری پر کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دے رہا البتہ تیل کی خریداری چائنیز کرنسی یوان میں کی جائے گی۔

امریکی جریدے وائس آف امریکا کے مطابق روس نے پاکستان کو تیل کی خریداری میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے روس سے تیل کا جہاز پاکستان پہنچنے کے موقع پر کہا کہ پاکستان روس سے رعایت پر تیل خرید رہا ہے۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق روس پاکستان کو تیل کی خریدار میں رعایت نہیں دے رہا البتہ خریداری چائنیز کرنسی یوآن میں ہونے کی تصدیق کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نکولے شولگینوف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تیل کی تجارت شروع ہو چکی ہے، لیکن پاکستان کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دی گئی ہے، جو قیمت باقی ملکوں کے لیے رکھی گئی اسی قیمت پر پاکستان کو بھی تیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات پر متفق ہیں کہ تجارت چائنیز کرنسی یوآن میں کی جائے گی لیکن رعایت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف معاہدے ہو رہے ہیں، جن میں ایل پی جی اور بارڈر ٹریڈ شامل ہیں، لیکن تاحال کوئی ایسا بڑا معاہدہ نہیں کیا گیا جس میں قیمتوں میں رعایت کو مدنظر رکھا جائے۔

پاکستان کے وزیر توانائی مصدق ملک نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں روس سے 1 لاکھ میٹرک ٹن تیل خریدنے پر روس کی جانب سے کسی قسم کی رعایت کی بات نہیں کی جبکہ انہوں نے بھی چائنیز کرنسی یوآن میں ڈیل ہونے کی بات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اس وقت بڑے بیرونی خسارے کا سامنا ہے، اس دوران کسی اور کرنسی میں تجارت کرنا پاکستان کے حق میں ہے۔

توانائی کی درآمدات ملک کی بیرونی ادائیگیوں کا زیادہ تر حصہ بنتی ہیں۔ پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 4 بلین ڈالر تک گر چکے ہیں، جو ایک ماہ کی کنٹرول شدہ درآمدات کو پورا کرنے کے لیے بمشکل کافی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا