میئر کراچی انتخابات: ہمارے ممبران آ نہیں سکے یا آنے نہیں دیا گیا؟

اتوار 18 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائد حزب اختلاف سندھ و پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہےکہ 15 جون کو میئر، ڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں جو ہوا اچھا نہیں ہوا، ہمارے کچھ ممبران آ نہیں سکے یا انہیں آنے نہیں دیا گیا یہ ایک سوالیہ نشان ہے؟

اپنے ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سب کو حق ملنا چاہیے کہ وہ نہ آنے کی وجوہات بتائیں، ہماری انصاف کی پارٹی ہے انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک 11 رکنی کمیٹی قائم کی ہے، اور اپنے چیئرمین اور ممبران کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، اور انہیں جواب کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ کیوں نہیں آسکے انہیں جواب دینا ہوگا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا آپ لوگوں کو پورا حق دیا جا رہا ہے اگر مطمئن نہ کر سکے تو کارروائی ہوگی اور اگر جواب نہیں آیا تو آئین اور قانون کے مطابق ڈی سیٹ بھی کیا جائے گا۔ جنہیں ہم نے سپورٹ کیا تھا وہ 192 ووٹ کے باوجود ہار گئے۔ ان لوگوں کی پارٹی میں جگہ نہیں جنہوں نے ان مشکل حالات میں بھی سودا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کراچی کے صدر اکرم چیمہ اس وقت جیل میں ہیں، تمام لوگ اپنے جوابات ہمارے پارلیمانی لیڈر مبشر حسن کے ذریعے بھجوا دیں، جو بھی پوزیشن ہو آئین قانون کے مطابق ایکشن لیں گے، اگر جس نے جان بوجھ کر پارٹی سے بے وفائی کی ہے اسے پارٹی سے بھی نکال دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور برسلز میں منعقد

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت