شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دستی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابداللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ جب سے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھایا ہے سیکیورٹی فورسز ان کو کچلنے کے لیے سر گرم ہیں اور آئے روز انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی بنیاد پر ملک دشمنوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔