پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ میرے کزن خاور بخاری کو لاہور سے اٹھا لیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ خاور بخاری کی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی نہیں۔
My cousin brother #KhawarBukhari has been picked up from Lahore, he has no political history or affiliation except by relation.
We don’t know of his whereabouts and fail to understand the grounds of his abduction.
What sort of justice allows this to happen ? This fascist regime… pic.twitter.com/XPDEvUUx1E— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) June 20, 2023
ذلفی بخاری نے کہا کہ ہمیں اب تک اس کو اٹھائے جانے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ اس فاشسٹ حکومت نے ملک کو لاقانونیت کی جانب دھکیل دیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا اور اس دوران کئی اہم ملکی املاک پر بھی دھاوا بولا گیا تھا جس کی پاداش میں اہم رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ان پر مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے مطابق ان کے 10 ہزار سے زائد افراد گرفتار ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی بھی سانحہ 9 مئی کی پاداش میں لوگوں کی گرفتاریاں عمل میں لا رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسے انتقامی کارروائی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔