لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی صورت میں غریب عوام سے بھتا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرول سستا نہیں کیا جا رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کی صورت میں ملک بھر میں ایک تاریخی جدوجہد شروع ہوچکی ہے، سیکڑوں مقامات پر ہونے والے احتجاج سے عوام میں شعور اور بیداری پیدا ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں بلکہ فارم 47 کی حکومت ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرق آنے کے باوجود عوام کو اس کا فائدہ نہیں دیا جا رہا اور پیٹرولیم لیوی کے ذریعے غریبوں سے بھتا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اپنے اخراجات ایک ٹریلین روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ دوسری جانب ملک میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری گاڑیوں کا حجم بھی 1300 سی سی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں طویل دھرنا دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو بھی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو ’’اپنا شوق پورا کرلے‘‘۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خلاف کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں