سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی واپس نہیں آئے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی سے واپس نہیں آئے گا۔ حکومت دنیا میں خیرات، بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے متعارف ہے۔ کراچی مئیر اور باغ آزاد کشمیر جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے تو دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا۔ پی پی پی اور ن لیگ نورا کشتی کر رہی ہیں، فائدہ پیپلز پارٹی اٹھا رہی ہے اور رسوائی ن لیگ کا مقدر ہے۔
نواز شریف جتنی مشکل سےباہر گیااتنی جلدی سےنہیں آئےگاحکومت دنیا میں خیرات بھیک اور ادھار مانگنے والوں کےنام سے متعارف ہےکراچی میئر اور باغ جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگاPPPاورنون لیگ نوراکشتی کررہی ہےفائدہ pppاٹھا رہی ہےاوررسوائی ن لیگ کامقدرہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 21, 2023
شیخ رشید احمد نے کہا کہ معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیا، نہ آئی ایم ایف نے گھاس ڈالی نہ دوست ممالک کام آئے۔ اس لیے معاشی بحالی کے قومی پلان کے لیے سپیشل کونسل قائم کی گئی۔ حکومت کا بیس کیمپ بینک اکاؤنٹس اور جائیدایں دبئی اور لندن میں ہیں، پہلے وہ واپس لائیں، یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسزختم کرانے آئے تھے غریب کی خدمت نہیں۔
معاشی معاملات حل ہوئےنہ ہی سیاسی استحکام آیانہIMFنےگھاس ڈالی نہ دوست ممالک کام آئےاس لیےمعاشی بحالی کےقومی پلان کےلیےاسپیشل کونسل قائم کی گئی حکومت کابیس کیمپ بینک اکاونٹس اورجائیدائیں دبئی اورلندن میں ہیں پہلےوہ واپس لائیں یہ اپنےمنی لانڈرنگ کیسیزختم کرانےآئےتھےغریب کی خدمت نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 21, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں توغیرملکی خاک آئیں گے، سیاسی استحکام کے بغیر کوئی سرمایہ کاری نہیں آ سکتی. وزیرخزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پر آگئے ہیں. وزیراعظم کا 80 ارب روپےکا صوابدیدی فنڈ اور چیئرمین سینٹ کی مراعات میں اضافہ شرم ناک ہے،عوام کی سیاست اور بےساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے۔
پاکستانی سرمایہ کاری کےلیےتیارنہیں توغیرملکی خاک آئیں گےسیاسی استحکام کےبغیرکوئی سرمایہ کاری نہیں آسکتی وزیرخزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پرآگئےہیں وزیراعظم کا80ارب روپےکاصوابدیدی فنڈاورچیرمین سینٹ کی مراعات میں اضافہ شرم ناک ہےعوام کی سیاست اوربےساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 21, 2023