عید الاضحیٰ قریب آتے ہی جہاں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگتی ہیں وہیں ٹرانسپورٹرز بھی اپنے کرائے بڑھا دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بعض خریدار اپنی ذاتی سواریوں پر ہی جانوروں کو گھر لے جانا غنیمت سمجھتے ہیں، ایسے ہی کہیں رکشے پر اونٹ تو کہیں بکرے موٹر سائیکل کی سواری کرتے نظر آتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک موٹر سائیکل سوار نہایت مہارت کے ساتھ تین بکروں کو موٹر سائیکل کی سواری کروا رہا ہے، اور بکرے بھی اِرد گرد کے مناظر سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے یہ ویڈیو بے حد پسند کی جا رہی ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان ہے جہاں کچھ بھی ناممکن نہیں۔
This is Pakistan baby 😂🤣 pic.twitter.com/0ufrujsZQg
— Mahwish Zafar (@mahwishzafar7) June 21, 2023
فرخ عثمانی نامی صارف نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ موٹر سائیکل سوار کو خوب تجربہ حاصل ہے جو کمال مہارت سے تین بکروں کو موٹر سائیکل کی سواری کروا رہے ہیں۔
Skill at its best mind blowing https://t.co/YNyebS3BOx
— farrukhw usmani (@farrukhwusmani) June 22, 2023
عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کے نئے نئے پکوان نہ بنیں یہ بھلا کس طرح نا ممکن ہے، صبح، دوپہر شام ہر طرف گوشت کے پکوان ہی نظر آتے ہیں ایسے ہی کھانے کے شوقین ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ کھانے کا سامان راستے میں ہے۔
Dinner ingredients are on the way. 🤔 https://t.co/cCp9iTZPvw
— IamBHARAT@continentHIND (@realind68875735) June 22, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ بکرے موٹر سائیکل سواری کا خوب لطف اٹھا رہے ہیں اور خاص طور پر آگے بیٹھا ہوا بکرا، جس کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں ہیں۔
Especially on the front, enjoying the most. I can see happiness on his face.
— ᖇ ᗩ ᘔ ᗩ 😊 (@razagondal) June 22, 2023
پاکستانی قوم جس کے پاس ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ضرور ہوتا ہے اسی سے متاثر ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہنا ممکن کام کا جگاڑ لگانا تو کوئی پاکستانی قوم سے سیکھے۔
جوگاڑ تو کوئی ہم سے سیکھے
— Ghulam Haider (@GhulamH08076557) June 22, 2023
یاد رہے یہ ویڈیو گزشتہ برس عیدالاضحیٰ کے موقع کی ہے جو ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔