پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں درج دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد آج پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں ان کی ایک روزہ راہداری ضمانت منظورکر لی گئی۔
شاہ محمود قریشی اور اسد عمر پشاور پہنچے تو ان کی تصاویر اور ویڈیو کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنی ،جہاں انہیں کل اسلام آباد کی عدالت سے فرار ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہی شاہ محمود قریشی کی سالگرہ کا کیک بھی خوب چرچا میں رہا۔ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ محمود قریشی اسد عمر اور اپنے وکلاء کے ہمراہ اپنی 67ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے صارف مغیث علی نے لکھا پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی 67ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اسد عمر، اسد قیصر موجود تھے،اسد عمر کی پھیکی پھیکی تالیاں، شاہ محمود نے استقامت کیلئے دعا کرائی۔۔۔!!!
پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی 67ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اسد عمر، اسد قیصر موجود تھے،اسد عمر کی پھیکی پھیکی تالیاں، شاہ محمود نے استقامت کیلئے دعا کرائی۔۔۔!!! pic.twitter.com/hxdFHL7ZO9
— Mughees Ali (@mugheesali81) June 22, 2023
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک طوفان امڈ آیا ، پی ٹی آئی کے حامی صارفین جہاں شاہ محمود قریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے وہی کچھ صارفین نے طنزو مزاح کا سہارا لیتے ہوئے خوب تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا ان میں سے اکثر اور شاید تمام عمران خان کی 27 سالہ کٹھن محنت سے کمایا گیا ثمر خود ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔
ان میں سے اکثر اور شاید تمام عمران خان کی 27 سالہ کٹھن محنت سے کمایا گیا ثمر خود ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔
— Fatalistic🧚 (@dr_shazma_ejaz) June 22, 2023
جہاں صارفین تنیقد کرتے دیکھائی دیے وہاں کچھ سارفین کی رگ ظرافت پھڑک اٹھی اور شاہ محمود قریشی کو کیک کاٹتا دیکھ کر طنزو مزاح شروع کردیا ، اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا ماشاءاللہ انیس سال کے ہوگئے ہیں شاہ جی کیک تو کاٹنا تھا۔
ماشاءاللہ انیس سال کے ہوگئے ہیں شاہ جی کیک تو کاٹنا تھا۔ https://t.co/4aCD9rhr8o
— Ali (@Oye4thHokage) June 22, 2023
سالگرہ کا کیک کاٹنے پر شاہ محمود قریشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، ایک صارف نے لکھا یہاں لوگ جیلوں میں بند ہیں ، مر رہے ہیں، اور یہ پاگل آدمی دو سال کے بچوں کی طرح کیک کاٹ رہا ہے ، تالیاں بجا رہا ہے اسد عمر کے ساتھ ، ان کا دماغ تو نہیں خراب ہوگیا۔
Yahan log jailo mei band hain Mar rahy hain yeh pagal admi 2 saal k bacho ki tarah cake cut kar raha hai clapping kar raha hai woh asad Umar k sath dimagh toh nahi kharab hai in logo ka
— Zoha (@studyguide255) June 22, 2023
جہاں صارفین شاہ محمود قریشی کو سالگرہ کا کیک کاٹنے پرتنقید کا نشانہ بنا رہے تھے وہی صارفین ان کو اسد عمر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھ کر غم وغصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔