انجینئر امیر مقام پر حملہ: تحریک طالبان پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا

اتوار 25 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انجینئر امیر مقام تحریک طالبان پاکستان کے مجرمین کی فہرست میں شامل ہے کیونکہ وہ دسیوں علماء کرام اور مجاہدین کی شہادتوں میں براہ راست ملوث رہا ہے، اپنے اس عمل کی وجہ سے وہ تحریک طالبان پاکستان کے اہداف میں شامل ہے۔ گزشتہ روز انجینئر امیر مقام پر مجاہدین نے حملے کی کوشش کی جس میں وہ محفوظ رہا۔

ترجمان تحریک طالبان پاکستان محمد خراسانی نے ایک بیان میں انجینئر امیر مقام پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے اہداف بہت واضح ہیں جن میں سیکیورٹی ادارے اور ان کے وہ آلہ کار شامل ہیں جو براہ راست مجاہدین کو نقصان پہنچانے میں شامل ہیں جس کی بار بار ہم وضاحت بھی کر چکے ہیں۔

محمد خراسانی کا مزید کہنا تھا کہ انجینئر امیر مقام تحریک طالبان پاکستان کے مجرمین کی فہرست میں شامل ہے اور اس طرح کے دیگر لوگ جو براہ راست مجاہدین کے خلاف برسر پیکار ہیں، ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔ البتہ اگر ان میں سے کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا تو رابطہ کرکے وضاحت دے سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے مشیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے آبائی علاقے شانگلہ میں ان پر مسلح حملہ کیا گیا جو ناکام ہو گیا۔ انجینئر امیر مقام نے مقامی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ شانگلہ میں نادرا دفتر کے افتتاح اور عوامی جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ انہوں نے کچھ مسلح افراد کو دیکھا جو پوزیشن لے کر حملے کے لیے تیار تھے۔

امیر مقام نے بتایا کہ ان کے محافظوں اور سیکیورٹی اسٹاف کے بروقت ردعمل اور خبردار کرنے سے حمہ آور فرار ہو گئے تھے۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ ان پر حملے کی تیاری اس جگہ بھی کی گئی تھی جہاں سال 2014 میں ان پر بم حملہ ہوا تھا، جس میں وہ بچ گئے تھے۔

واقعے پر شانگلہ پولیس نے کہا تھا کہ انجینئر امیر مقام پر راستے میں مشکوک افراد نے ہوائی فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد مشکوک افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امیر مقام پر حملے کی منصوبہ بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ امیر مقام قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘