نادیہ افگن کی یمنٰی زیدی پر تنقید، نادیہ جمیل کا کرارا جواب

اتوار 25 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران اداکارہ یمنٰی زیدی کو اوور ریٹڈ اداکارہ قرار دیا جس پر ایک اور سینئر اداکارہ نادیہ جمیل، یمنٰی زیدی کے حق میں بول پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق ورسٹائل اداکارہ نادیہ افگن نے گزشتہ دنوں ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، شو کی میزبان نے نادیہ افگن سے پوچھا کہ جو اس وقت ٹاپ ہیروئنز ہیں، ان میں سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ کون ہے؟ جواب میں نادیہ افگن نے کہا کہ یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں۔

نادیہ افگن کا یہ کہنا تھا اور پورے سوشل میڈیا پرخبر ٹرینڈ کرنا شروع ہوگئی اور ساتھ ہی مداحوں کے درمیان زبردست بحث چھڑ گئی۔

 اس دوران سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے اداکارہ یمنٰی زیدی کی حمایت میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ یمنٰی زیدی میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے جسے دنیا نے ابھی تک نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہاکہ یمنٰی زیدی ایک بہترین ادکارہ ہیں انہوں نے بہت سارے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہوں نے مختلف قسم کی اداکاری کر کے اپنے آپ کو منوایا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ایک منفرد ادکارہ ہیں۔

نادیہ جمیل نے اپنے ٹویٹ میں یمنٰی زیدی کے مختلف ڈراموں کا ذکر بھی کیا اور وہاج اور یمنٰی کی جوڑی کی تعریف بھی کی۔

نادیہ جمیل کے اس جواب کے بعد مداحوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر یمنٰی زیدی، نادیہ افگن اور نادیہ جمیل ٹرینڈ کرنا شروع ہو گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں