برطانیہ اور اتحادی ممالک نے 17 ہزار یوکرینی ریکروٹس کو فوجی تربیت دیدی

پیر 26 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ ایک برس کے دوران برطانیہ اور دیگر 9 اتحادی ممالک نے یوکرین کے 17 ہزار سے زائد ریکروٹس کو روسی حملوں کے خلاف لڑنے کی فوجی تربیت دی ہے۔

برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق تربیتی پروگرام میں ہتھیار چلانے، میدانِ جنگ میں ابتدائی طبی امداد اور گشت کی حکمتِ عملی سمیت دیگر کئی امور کی تربیت دی گئی ہے۔ 2024 تک 30 ہزار یوکرینی ریکروٹس کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیتی پروگرام میں برطانیہ کے ساتھ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ناروے، فن لینڈ، سوئیڈن، ڈنمارک، لتھوانیا اور نیدرلینڈز بھی شامل ہیں۔

یوکرینی ریکروٹس کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے تھا، جن کے پاس کوئی فوجی تجربہ نہیں تھا، جنہیں 5 ہفتوں کے نہایت سخت اور محنت طلب تربیتی پروگرام سے گزارا گیا۔ وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس پروگرام نے ریکروٹس کو عام شہریوں سے ماہر فوجیوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

آپریشن انٹر فلیکس نامی تربیتی پروگرام برطانیہ کی زیر قیادت آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے کہا کہ برطانوی سرزمین پر آنے والے یوکرینی ریکروٹس کا عزم اور لچک قابل دید تھی، برطانیہ اور ہمارے بین الاقوامی شراکت دار یہ اہم مدد فراہم کرتے رہیں گے، جس سے یوکرین کو روسی جارحیت کے خلاف دفاع میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی