30 لاکھ عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے منیٰ کی وادی تک پہنچانے کا عمل مکمل

پیر 26 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً 30 لاکھ عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے منیٰ کی وادی تک پہنچانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ عازمین حج منگل کو میدان عرفات کی طرف روانہ ہوں گے۔

منیٰ میں سعودی حکومت نے عازمین کو گرمی اور کڑکتی دھوپ سے بچانے کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں۔ ہر خیمے میں ٹھنڈی ہوا، خوراک، ادویات اور پینے کے صاف پانی جیسی سہولیات وافر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان مشن پاکستانی حجاج کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

عرفات میں تمام پاکستانی حاجیوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے مشن نے بیمار اور بوڑھے لوگوں کے لیے جو پیدل نہیں چل سکتے ان کے لیے ایمبولینس سروس کا انتظام کیا ہے۔

اس سروس کے تحت تقریباً 100 افراد کو صحت کی خصوصی سہولیات والی ایمبولینسوں کے ذریعے عرفات پہنچایا جائے گا۔

ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر معاونین سجاد حیدر یلدرم نے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی معاونین کو منیٰ کے تمام پاکستانی کیمپوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کی اجازت دینے پر سراہا۔

انہوں نے حج کے دوران پاکستانی عازمین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدام اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستانی عازمین حج نے بھی حکومت کی طرف سے رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات کو سراہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ