اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل تارکین وطن کو تحفظ فراہم کرے: پاکستان

پیر 26 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور متعدد افریقی ممالک نے یونان کے ساحل کے قریب کشتی کے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے تارکین وطن کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مزید تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا سے اٹلی کے لیے بحرہ روم سے گزرنے والی مسافر کشتی 12 سے 13 جون کو ڈوبنے سے کم از کم 82 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ۔

پاکستان جس کے 350 کے قریب باشندے اس کشتی میں سوار تھے، نے پیر کو کشتی کے حادثے کو ’حفاظتی انتظامات میں بڑے اور سنگین خلا سے تعبیر کیا ہے۔‘

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل سفیر زمان مہدی نے 47 رکنی کونسل سے کھل کر کہا کہ ’اس طرح کی صورت حال میں اس طرح کا روّیہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں ذمہ داریوں کی تقسیم، محفوظ اور بروقت سرچ اینڈ ریسکیو کے انتظامات، سمندر میں غرق تمام افراد کو نکالنے کے عمل کو یکجہتی کے جذبے کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر گیمبیا کے سفیر نے کہا کہ اس معاملے اور ان ممالک پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے جہاں سے بہت سے تارکین وطن یورپ کی جانب خطرناک سفر پر روانہ ہوتے ہیں۔

مائیگریشن سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے فلپ گونزالیز مورالس نے ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کو مجرم قرار دینے کا سلسلہ بند کریں اور ان کے لیے باقاعدہ راستے تلاش کریں۔

انہوں نے سینکڑوں این جی اوز اور انسانی حقوق کے ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک نیا بین الاقوامی تحقیقاتی ادارہ تشکیل دیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی