بدھ کو سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک شخص کی جانب سے قران کے نسخے کو نذر آتش کیا گیا۔ قرآن جلانے کے واقعے میں ایک عراقی نژاد شحص ملوث ہے جس نے اس مظاہرے کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لی تھی۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ مراکش ، ایران ،عراق اور اردن سمیت متعدد ممالک میں شدید احتجاج ہوا۔ مظاہرین نے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سویڈن میں ہونے والے دلخراش واقعہ پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں گھناؤنے فعل کیخلاف اسلامی ممالک اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان نے بھی شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اظہار رائے اور احتجاج کی آزادی کے لبادے میں امتیازی سلوک، نفرت اور تشدد کے لیے مشتعل کرنے والے عمل کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف نفرت کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سویڈن کے برانڈز کے بائیکاٹ کا ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے۔
ڈاکٹر فرحان کے ورک نے اپنے ٹوئیٹ میں سویڈن کے پاکستان میں استعمال ہونے والے برانڈز پر مشتمل ایک گرافگ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم پاکستانی معاشی طور پر اتنے مضبوط تو نہیں لیکن کم از کم ان برانڈز کا بائیکاٹ کرکے اپنی غیرت مندی کا ثبوت تو دے سکتے ہیں۔ اس گرافک میں چند مشہور سویڈن
کے برینڈز درج ہیں جو پاکستان میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کو ہر جگہ وائرل کریں۔
ہم پاکستانی معاشی طور پر بڑے مضبوط تو نہیں لیکن کم از کم ان برانڈز کا بائیکاٹ کرکے اپنی غیرت مندی کا ثبوت تو دے سکتے ہیں۔
اس گرافک میں چند مشہور سویڈن کے برینڈز درج ہیں جو پاکستان میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کو ہر جگہ وائرل کریں۔#BoycottSwedishBrands pic.twitter.com/05HvIApxzn
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) July 1, 2023
ایک اور ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ میرا نام حبیب الرحمان ہے اور میں سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے سویڈن کے تمام برانڈز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔
My name is Habib ur Rehman and I strongly condemn the desecration of the Holy Quran and boycott all Swedish brands.#BoycottSwedishBrands pic.twitter.com/f3Kj5HoJO1
— Habib ur Rehman (@HRsaysHi) July 1, 2023
خواجہ یاسین عثمانی نے لکھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ردعمل میں ہم اتنا تو کر سکتے ہیں، تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ آپ جہاں جہاں ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ردعمل میں ہم اتنا تو کر سکتے ہیں، تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ آپ جہاں جہاں ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ #BoycottSwedishBrands pic.twitter.com/5LrWJwP3DB
— Khawaja Yaseen Usmani (@YasinUsmani_Ofl) July 1, 2023