پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی ٹی آئی دورِ حکومت میں قرضہ لینے والوں کی فہرست طلب کر لی

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں 620 افراد کو صفر شرح سود پر 3 ارب ڈالرز قرضہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے 24 گھنٹوں میں متعلقہ افراد کی فہرست طلب کر لی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نور عالم خان نے بتایا کہ کمیٹی نے وزارت خزانہ سے قرض کنندگان کی تفصیلات طلب کی تھیں، تاہم اسٹیٹ بینک کے جوابی خط میں کوئی کام کی بات نہیں ہے۔ قرض لینے والے کسی بھی فرد کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

نور عالم خان نے کہا کہ کہا کہ پی ٹی آئی دور میں 10 سال کے لیے مخصوص لوگوں کو نوازا گیا اور یہ اسکیم اسٹیٹ بینک نے نہیں بلکہ وزارت خزانہ نے دی تھی۔ بعد ازاں پی اے سی نے اس معاملے پر سیکریٹری فنانس کو کل طلب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے 24 گھنٹوں میں متعلقہ افراد کی فہرست طلب کر لی ہے۔

اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ملک مختار نے کہا کہ اس قرض کا پرفارمینس آڈٹ کروانا چاہیے جب کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں کورونا کے بعد برآمدات کو بڑھانے کے لیے یہ قرض دیا گیا تھا جسے غلط تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

’قرض کے بعد ہماری برآمدات 4 ارب ڈالرز تک گئی تھیں، آپ فہرست ضرور منگوائیں مگر ساتھ ہی قرض کے بعد معیشت کو ہوئے فائدے کے اعداد و شمار بھی زیر بحث لائیں۔‘

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نور عالم خان اور رکن کمیٹی برجیس طاہر کی سینیٹر محسن عزیز کے ساتھ گرما گرمی بھی ہوئی، سینیٹر محسن عزیز کی گفتگو کے دوران چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے گفتگو شروع کی اور کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اس کا ہر صورت آڈٹ کراؤں گا۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ آپ مجھے بات کرنے کی اجازت دیں اس دوران سینیٹر برجیس طاہر اور محسن عزیز کے درمیان بھی تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ برجیس طاہر کا کہنا تھا جب چیئرمین بات کر رہے ہوں تو ارکان کو خاموش ہو جانا چاہیے۔ جس پر سینیٹر محسن عزیز بولے؛ آپ مجھے تمیز نہ سکھائیں میں باعزت خاندان سے ہوں۔ بعد ازاں چیئرمین کمیٹی نے دونوں ارکان کے مائیک بند کروا دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی