یونانی دہی کے نام کو دیکھتے ہوئے آپ کے لیے یہ سوچنا آسان ہے کہ یونانی دہی کی ابتدا یونان سے ہوئی ہے لیکن یہ حقیقت سے بہت دور ہے۔ یہاں ہم یونانی دہی کی اصل تاریخی حقیقت تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ یونانی دہی میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اگر آپ ’یونانی اصطلاح ‘ کو تلاش کرنے کی کوشش کریں تو اس کے بے شمار پہلو آپ کے سامنے آئیں گے لیکن اس کا کوئی بھی پہلو حقیقت کے قریب نہیں ملے گا۔
اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ یونانی دہی یونان سے نہیں ہے۔ درحقیقت امریکیوں اسے یونانی دہی کا نام دیا ہے جو آج تک مستقل مزاجی سے اسی نام کے ساتھ چلا آ رہا ہے۔
یونان میں اسے سٹارگ گسٹو یعنی جماہوا دہی کہتے ہیں۔ ‘یونانی’ دہی کا نام سب سے پہلے یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں ایک کمپنی فیج کی تیار کردہ مصنوعات کی وضاحت کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
تاہم یہ اس وقت مقبول ہوا جب امریکا میں ایک ترک کمپنی ’چوبانی‘ نے اس اصطلاح کا استعمال شروع کیا۔
فیج کمپنی نے بعد میں ’چوبانی‘ پر ‘یونانی’ اصطلاح کو اپنے برانڈنگ میں استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا، لیکن کیس ناکام رہا اور چوبانی نے اس نام کا استعمال جاری رکھا۔ ادھر یونان میں اب کوئی بھی دہی یونانی دہی ہی کہلاتا ہے۔
ایتھنز گائیڈ کے مطابق امریکا میں جو کمپنیاں یونانی دہی فروخت کرتی ہیں وہ دراصل ’یونانی دہی‘ نہیں ہوتی۔ امریکا میں بس ایک یا بیچتی ہیں جسے وہ یونانی دہی کہتے ہیں، عام طور پر یونانی نہیں ہوتیں۔ ایک یا 2 ترک کمپنیاں ہیں جو ’یونانی دہی‘ فروخت کرتی ہیں باقی تمام ڈیری کمپنیاں عام دہی ہی فروخت کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ یونان میں بنائے اور فروخت کی جانے والی دہی مصنوعات مختلف جانوروں سے حاصل کی جاتی ہیں جن میں گائے، بھیڑ یا بکری شامل ہیں۔
اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ جب امریکی یونان میں جاتے ہیں تو وہ امریکی یونانی دہی ہی اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں۔
ریچل مونٹیگ جن کی یونان میں اپنی دہی کمپنی ہے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ یہ معلوم کرنے کے لیے امریکا کے تقریباً 50 دورے کر چکی ہیں کہ آیا ’یونانی دہی‘ ہمارے دہی سے کیوں کر مختلف ہے؟ اور یہ اتنا گاڑھا کیوں ہوتا ہے؟۔
اس سوال کی تلاش میں یہی جواب پایا گیا کہ ’یونانی دہی‘ بھی دوسرے دہی کی طرح ہی جمایا جاتا ہے، اسے پہلے ابالا جاتا ہے پھر اسے بیکٹیریا کلچر کے ذریعے مائع سے ٹھوس شکل دی جاتی ہے۔
اگلا مرحلہ بھی وہی ہے جو اصل یونانی دہی کو امریکی یونانی دہی سے الگ کرتا ہے۔ یونانی دہی مستقل طور پر گاڑھا رہتا ہے۔
گاڑھا دہی پوری دنیا میں پایا جا سکتا ہے لیکن فیج کمپنی نے اسے سب سے پہلے امریکا میں متعارف کروایا۔
فیج کمپنی نے اپنی دہی مصنوعات کے نام کے ساتھ ‘یونانی’ جوڑ دیا اور جب یہی کام ’چوبانی کمپنی‘ نے کیاتو اس کی تشہیر امریکا میں زیادہ مقبول ہوئی، جس کی وجہ سے امریکیوں نے تمام قسم کے دہی کو ‘یونانی دہی’ کے نام سے ہی جوڑ دیا۔