ٹویٹر کے سربراہ ایلون مسک نے تھریڈز لانچ ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد ’میٹا‘ پر ٹوئیٹر کے سابق ملازمین کو استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو لکھے گئے ایک خط میں ٹوئیٹر کے سربراہ ایلون مسک کے وکیل الیکس سپیرو نے میٹا پر ٹویٹر کے تجارتی رازوں اور خفیہ معلومات کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔
NEWS: Twitter is threatening to sue Meta over “systematic, willful and unlawful misappropriation” of Twitter’s trade secrets and IP, as well as scraping of Twitter’s data, in a cease-and-desist letter sent yesterday to Zuckerberg by Elon’s lawyer Alex Spiro. pic.twitter.com/enWhnlYcAt
— T(w)itter Daily News (@TitterDaily) July 6, 2023
اس خط میں میٹا پر ٹویٹر کے درجنوں سابق ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین کے پاس اب بھی ٹویٹر کے تجارتی راز ہیں اور انہیں ٹوئیٹر کی نہایت اہم خفیہ معلومات تک رسائی ہے۔
The below is a leak of the letter sent by Spiro to Meta, as reported by @semafor.
The allegations centre on trade secrets shared by ex-Twitter employees hired by Meta, but also hints that Meta may have been scraping Twitter’s data in violation of the terms of service. pic.twitter.com/Lo6usdsM7Q
— T(w)itter Daily News (@TitterDaily) July 6, 2023
ایلون مسک کے خط سے بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کے تھریڈز لانچ کرنے کے اقدام نے 2ارب پتی شخصیات کے درمیان مخاصمت کو دشمنی میں بدل دیا ہے۔ ایلون مسک کے ٹویٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دشمنی آنے والے دنوں میں بڑھے گی، ایلون مسک نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مقابلہ اچھی چیز ہے لیکن نقل نہیں۔
Competition is fine, cheating is not
— Elon Musk (@elonmusk) July 6, 2023
ایلون مسک کے ملکیتی ’ ٹویٹر‘ کے لیے تھریڈز اب تک کا سب سے بڑا چیلنج ثابت ہورہا ہے۔ ایلون مسک کے سامنے اب تک متعدد حریف ابھر کر سامنے آئے ہیں لیکن اپنی تمام تر جدوجہد کے باوجود ان میں سے کوئی بھی ٹوئیٹر کی جگہ نہ لے سکا۔
واضح رہے کہ ٹوئیٹر کی حریف سمجھی جانے والی نئی ایپ’ تھریڈز’ بدھ کے روز پاکستان، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان سمیت 100 سے زائد ممالک میں ایپل اور گوگل اینڈرائیڈ ایپ اسٹورز میں لائیو کر دی گئی ہے۔














