ٹویٹر نے گلگت بلتستان میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ تک رسائی بند کر دی ہے اور خطے کا مقام بھارت کے بعض حصوں میں تبدیل کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں جب ٹویٹر صارفین ایپ پر لوکیشن فیچر کو آن کرتے ہیں تو خطے سے بھیجے گئے ٹویٹس کو مقبوضہ کشمیر سے کی گئی ٹویٹس کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب گلگت بلتستان میں متعدد ٹویٹر صارفین نے شکایت کی کہ وہ خطے سے حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
پاکستانی اخبار ڈان نیوز کے مطابق جب صارفین نے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تو ایک پیغام دکھایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ “ایک قانونی مطالبہ کے جواب میں ہندوستان میں اکاؤنٹ روک دیا گیا ہے”۔
پاکستانی ٹائم لائنز پر اس وقت ایک بحث شروع ہوئی جب شبیر میر نامی صارف نے ایک اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں گلگت میں ہوں لیکن ٹویٹر میری لوکیشن جموں و کشمیر دکھا رہا ہے جبکہ پاکستانی حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ تک بھی میری رسائی نہیں ہے ،اس کا مطلب ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ڈیجیٹل اسپیس میں گھس کر ٹویٹر پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ اب کیا کیا جائے؟
While I’m in Gilgit, with my location on, twitter locates me in Jammu & Kashmir.
And yes, @GovtofPakistan isn’t accessible either. This means India intruded into Pakistan’s digital space, influencing @elonmusk and his twitter.What to do now? pic.twitter.com/8ST7p0FQXh
— ShabbirMir Shina (@ShabbirMir) July 7, 2023
گفتگو مزید آگے بڑھی تو کچھ صارفین نے اس کو جی پی ایس سیٹیلائٹ کی خرابی سے جوڑا تو کچھ صارفین اس کی وجہ خراب موسم بتاتے نظر آئے۔ ادھر ہی ایک صارف نے لکھا بھائی صاحب آپ وی پی این لگا کے بھول گئے ہوں گے ہمارے ساتھ تو کبھی ایسا نہیں ہوا۔
Bhaisaab, ap vpn laga k bhul gaye honge. Humare sth tou kabhi aesa nahi hua
— Shagufta Karim (@N77Karim) July 8, 2023
جہاں صارفین اس کو ٹیکنیکل گلچ سے جوڑ رہے ہیں وہاں بعض صارفین ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔ صارفین کا ماننا تھا کہ یہ ایلون مسک کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک ہے، صارف عمار نے لکھا یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ گلگت میں دکھائی نہیں دے رہا ہے اور لوکیشن آن کرنے پر ہندوستان کا حصہ دکھایا جارہا ہے جبکہ لوکیشن بھی ہندی زبان میں ہے۔
یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ گلگت میں شو نہیں ہو رہا اور لولیکشن ان کرنے پر ہندوستان کا حصہ دیکھایا جارہا اور لوکیشن بھی ہندی زبان میں۔@ipakistanee@Aadiiroy2 @Usama7 @GBinPictures_ @PTAofficialpk @Jana_Shah @i_hmd3 @jawabdeyh @adnanCad https://t.co/tTalRQjvP8
— Ammar (@AABangashh) July 7, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2022 میں ٹویٹر نے متعدد پاکستانی اکاؤنٹس بشمول اقوام متحدہ، ترکیہ، ایران، مصر اور ریڈیو پاکستان کے اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی تھی۔