قرآن کی بےحرمتی: انسانی حقوق کونسل میں امریکا، برطانیہ و دیگر کی پاکستان کی قرارداد کی مخالفت

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی 47 رکنی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی جانب سے مسلم ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پیش کی جانے والی قرارداد منظور کر لی گئی۔

سویڈن میں قرآن نذر آتش کیے جانے کے تناظر میں مذہبی منافرت سے متعلق قرارداد پر بدھ کو ووٹنگ ہوئی۔

’امتیازی سلوک، دشمنی یا تشدد کے لیے اکسانے والی مذہبی منافرت کا مقابلہ کرنا‘ کے عنوان سے پیش کردہ پاکستانی قرارداد کی امریکا، برطانیہ، یورپی یونین کی جانب سے مخالفت کی گئی۔

مسلمانوں سے نفرت اور اسلاموفوبیا کہے جانے والے واقعات روکنے کے لیے پیش کردہ قرارداد کی مخالفت کرنے والے مغربی ملکوں نے موقف اپنایا کہ یہ ان کے انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کے تصور کے خلاف ہے۔

پاکستان کی پیش کردہ قرارداد میں ہر قسم کی مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد کی مخالفت کرنے والے ملکوں میں امریکا، برطانیہ، بیلجیئم، کوسٹاریکا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، لتھوانیا، لکسمبرگ، مونٹی نیگرو اور رومانیہ شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے 28 رکن ملکوں نے قرارداد کی حمایت کی۔ ان میں چین، جنوبی افریقہ، یوکرین اور انڈیا بھی شامل ہیں۔

قرارداد میں ہر طرح کی مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی ہے۔ اس میں’منصوبہ بندی کے ساتھ اور پبلک میں قرآن کی بےحرمتی‘ کو بھی شامل کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ملکوں سے امید کی گئی ہے کہ وہ ایسے قوانین وضع کریں جو نفرت انگیز کارروائیوں اور مذہبی منافرت کی وکالت کو روکنے اور امتیازی سلوک، تشدد اور مخاصمت بھڑکانے والے عوامل کو روک سکیں۔

عید الاضحی کے روز سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عراقی نذاد سلوان مومیکا نے عدالت کی اجازت سے اس وقت قرآن نذر آتش کیا تھا جب مسجد میں نماز عید کا اجتماع ہو رہا تھا۔

اس افسوسناک عمل کے بعد مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔

سویڈن کی حکومت نے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’اسلامو فوبیا‘ کہا مگر ساتھ ہی موقف اپنایا کہ ان کا آئین اجتماع، اظہار رائے اور احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی