آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے جب کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی اسٹیٹ بینک میں 2 بلین ڈالر جمع کرا دیے ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی فراہمی کا نیا معاہدے کو فائنل کیا تو پاکستانی ٹائم لائنز پر صارفین نے تبصروں ، تجزیوں کا ایک طوفان برپا کر ڈالا، کسی نے مہنگائی کی دہائی دی تو کسی نے میمز کا سہارا لیتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ یعنی آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے ساتھ ہی پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق فورکاسٹ رپورٹ بھی جاری کی ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال میں بیروزگاری کے کم ہونے اور اوسط مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔ لیکن صارفین سمجھتے ہیں کہ یہ سب باتیں صرف کاغذات کی حد تک ہیں۔ صارف راشد شمس نے اسی حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان میں مہنگائی کے حساب سے ساگ کو قومی سالن قرار دینے کا مشورہ دیدیا کیونکہ اکثریتی عوام اب آلو گوشت کھا ہی نہیں سکتی۔
پاکستان میں جسطرح کی مہنگائی چل رہی ھے، اس کے مطابق تو اب “ ساگ” ہی قومی سالن کہاں جا سکتا ھے۰ آلو گوشت تو قوم کی اکثریت اب کھا ہی نہیں سکتی sad story of my Pakistan
— Rashid Shams (@RashidShams4) July 13, 2023
جہاں صارفین موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے وہی کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت میں سب سے زیادہ مہنگائی میں اضافہ ہوا تھا۔ اسی حوالے سے صارف جوگی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی کے لیے زور دار تھپڑ، قرض پالیسیوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی ایک نجی ٹی وی کی خبر کا اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا الحمدللہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔
الحمدللہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔۔۔ pic.twitter.com/nqCOS5mrUQ
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 13, 2023
حنا پرویز بٹ کی جانب سے ٹوئیٹ کرنے کی دیر تھی کہ صارفین نے انہین خوب آڑے ہاتھوں لیا ، مسلم لیگ ن کے حامی صارفین نے جہاں ان کو ووٹ بینک کے ختم ہونے کا طعنہ دیا تو وہیں پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے مہنگائی میں مزید اضافے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ 20 کلو آٹا 2900 روپے چینی 145 روپے کلو، لیکن مہنگائی کم ہو گئی ہے۔
20 کلو آتا 2900 روپے چینی 145 روپے کلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہنگائی کم ہو گیی ہے— Madhosh Jee (@MadhoshJee) July 13, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین کا ماننا ہے کہ آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ بھی عمران خان سے منظوری لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا قاسم کے ابا کی حمایت کے بعد منظوری ہوئی ہے۔
قاسم کے ابا کی حمایت کے بعد منظوری ہوئی ہے مس…
— Ali Raxa (@AliRaxaa_) July 13, 2023
صارف بلال احمد نے آَئی ایم ایف ڈیل پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ایک تصویر کا سہارا لیا جس میں چند لوگوں کو پیسے گنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے صارف بلال احمد نے ان لوگوں کو وزارات خزانہ اور اسٹیٹ بینک سے تعبیر کیا ہے۔
Ministry of Finance and State Bank of Pakistan tomorrow: https://t.co/GIXUflwsNM pic.twitter.com/TvrYLWvcVj
— Bilal Ahmed (@HBA_162) July 12, 2023