پاکستان کے لیے بڑا اعزاز، کراچی کے 3 اسکولوں کے طلبا امریکا میں قائم ناسا کیمپ جانے کے لیے تیار!
امریکی قونصل خانہ نے دی داؤد فاؤنڈیشن کے تعاون سے کراچی میں 40 اسکولوں کے مابین اس ناسا کیمپ کے لیے کوالیفائنگ مقابلہ منعقد کیا، جس میں کتیانہ میمن ایسوسی ایشن (کے ایم اے) کے 2 اسکولوں سمیت کراچی کے 3 اسکولوں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئے اور ناسا کیمپ میں شرکت کے اہل قرار پائے۔
ایم اے کی جانب سے ہر بچے کو 100 ڈالر کے ساتھ امریکا میں موجود اساتذہ اور دیگر ممالک کے بچوں کے لیے تحائف بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ طالب علم ایک ہفتہ میں ناسا کیمپ سے ناسا میں ہونے والی سرگرمیوں کا ورچوئل حصہ بنیں گے۔