گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو شو کاز نوٹس جاری

اتوار 16 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے گلگت بلتستان میں وزیر اعلٰی کے انتخاب کے دوران پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے پی ٹی آئی نمائندوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شوکاز نوٹس ایم ایل اے گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور حشمت اللہ خان کے نام جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق پارٹی قیادت نے شو کاز میں شامل منحرف ارکان پرعدم اعتمادی کا اظہار کیا اور کہاکہ قیادت کے علم میں ہے کہ ان افراد نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا ہے اور گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران پارٹی کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

نوٹس کے مطابق تمام افراد کو پارٹی کی جانب سے تین روز کے اندر تحریری طور پر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، جواب نہ ملنے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں پارٹی پالیسی اور قواعد کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے رواں ہفتے 13 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا، جس پر تحریک انصاف کے ہی فارورڈ بلاک کے رکن حاجی گلبر خان وزیر اعلٰی گلگت بلتستان منتخب ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟