تحریک انصاف کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے، شہباز شریف

اتوار 16 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے، عوام پہچان چکی ہے کہ فراڈ کرکے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، چار سالوں کے دوران پاکستان کی تاریخ کے بڑے اسکینڈل سامنے آئے جن میں 190 ملین پاؤنڈ کی خرد برد، چینی اسکینڈل، بی آر ٹی اسکینڈل اور گھڑی چوری کا اسکینڈل شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں یوتھ، بزنس، اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وعدہ کرتا ہوں اگر اس بار انتخابات میں نواز شریف کو موقع دیا گیا تو ہم دونوں بھائی مل کر پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے، آج بھی جو منصوبے پاکستان میں چل رہے ہیں وہ نواز شریف کے ہی لگائے ہوئے ہیں عمران نیازی نے تو ایک اینٹ تک اپنے 4 سالہ دور میں نہیں لگائی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تو اپنے دور میں صرف الزامات لگائے، چور ڈاکو کی گردان کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت کو برباد کردیا، جبکہ نواز شریف نے اس ملک کو سی پیک دیا، لوڈ شیڈنگ ختم کی، 10 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے سب سے بڑھ کر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔

وزیر اعظم نے آئی ایم پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہاکہ بار بار یہی کہتا ہوں کہ آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں ہے یہ بہت چلینجنگ ہے، اس کے لیے ہمیں مزید سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ گزشتہ رات وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا یہ کوئی جادو سے نہیں ہوگیا، بلکہ آئی ایم کے پیسے آنے کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔

انکا کہنا تھاکہ آئی ایم پروگرام کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی حالانکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

’آئی ایم ایف  پروگرام کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے جسکا ریلیف پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو دیا جا رہا ہے۔‘

انہوں نے کہاکہ اگست میں ہماری حکومت ختم ہوجائے گی، ملک انتخابات کی طرف جا رہا ہے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں، ملک کو تباہ کرنے والوں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والوں کو پہچان کر فیصلہ کریں۔

’وعدہ کرتا ہوں کہ اگر اس بار انتخابات میں نواز شریف کو موقع دیا گیا تو ہم دونوں بھائی مل کر پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔‘

وزیر اعظم نے مزید کہاکہ ایک شخص عوام کو بہکاتا تھاکہ جو لیپ ٹاپ دے رہے ہیں وہ رشوت ہے، جب کورونا وائرس آیا تو یہی لیپ ٹاپ ان بچوں کے کام آئے، گھروں میں بیٹھ کر روزگار کماتے رہے، آج بھی فری لانسنگ کے لیے طلبہ کو یہی لیپ ٹاپ کام آرہے ہیں، اور یہ عوام کو گمراہ کرنے والوں کے منہ پر طانچہ کے برابر ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی