دیسی بیٹ مین فواد خان: “عاطف اسلم اور فواد خان دیدیں، کشمیر لے لیں”

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مقبول شوبز اسٹار فواد خان کے نام سے کون واقف نہیں لیکن کچھ عرصے سے وہ ٹی وی اسکرینز سے غائب ہیں۔ آخری دفعہ فواد خان کے مداحوں نے ان کو بڑے پردے پر دیکھا تھا جب وہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

فواد خان ایک بار پھر پاکستانی ٹائم لائنز پر زیر بحث ہیں لیکن اس بار موضوع گفتگو نہ ان کی اداکاری ہے نہ گلوگاری بلکہ ان کے مداح کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر ہے جس میں فواد خان کو ہالی ووڈ کی مشہور فلم بیٹ میں کے مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے ، پاکستان نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا فواد خان بطور بیٹ مین

فواد خان کی یہ تصویر وائرل ہوئی تو ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے، کچھ صارفین کی رگ ظرافت پھڑکی تو میمز کا سہارا لیتے ہوئے تبصرے کر ڈالے ، ایک صارف نے لکھا معذرت لیکن یہ فنی بیٹ مین ہیں۔

 

پاکستانی سینما میں اچھی فلمیں نہ بننے پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے شکوہ کیا اور لکھا کہ آپ اس شخص کے ساتھ اچھی جاسوسی فلمیں کیوں نہیں بنا رہے؟

جہاںفواد خان کی تصویر پر پاکستاںی صارفین کے تبصرے نظر آئے، وہیں پڑوسی ملک بھارت کے صارفین نے بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ایک بھارتی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں فواد خان اور عاطف اسلم دے دیں اور کشمیر لے لیں۔

 

جہان صارفین ان کی تصویر کو خوب پسند کر رہے ہیں وہی بعض صارفین ایسے بھی ہیں جن کو لگتا ہے کہ پاکستان میں صرف فواد خان ہی اچھے اداکار نہیں ہیں، صارف زمل نے لکھا کیا پاکستان میں صرف یہ ایک اداکار ہے؟

کراچی کے حالات اور فواد خان کے کراچی سے بیٹ مین ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا: پہلی قسط غنڈوں سے مقامی موبائل چوری کی روک تھام کے بارے میں ہوگی۔ امید ہے کہ اس کے بیٹ موبائل کے جمپر کراچی کی کچی سڑکوں کو برقرار رکھ سکیں گے۔

 

مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ تصویر کے حوالے سے صارفین کا کہنا تھا کہ یہ فواد خان ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز بیٹ می کے مرکزی کردار ادا کرنے والے رابرٹ پیٹسن سے زیادہ خوبرو نظر آتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp