ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں ایشیائی کاروباری اوقات میں خام تیل کی قیمت تقریباً 4 سے 5 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 106.04 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 104.02 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ گزشتہ سیشن میں قیمتیں کچھ کم ہوئی تھیں تاہم 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہیں، کیونکہ سرمایہ کاروں کو امید تھی کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی جلد ختم ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: طائف کا گلاب عالمی منڈی میں مقبول، سعودی معیشت کو تقویت کا ایک اور ذریعہ مل گیا

ٹی وی خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں امریکی فوجی مقاصد ‘تکمیل کے قریب’ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکا اس کے بجلی پیدا کرنے والے تمام بڑے مراکز کو نشانہ بنائے گا۔

آبنائے ہرمز، جو عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کا تقریباً 20 فیصد راستہ فراہم کرتی ہے، بدستور کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس اہم گزرگاہ کو کھولنے کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آ سکی، جس سے عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود ڈیزل اور پیٹرول مہنگا نہ کرنے کا فیصلہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں اور اتحادی ممالک خود اس راستے کی حفاظت کریں۔ ماہرین کے مطابق صورتحال میں مزید کشیدگی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں